فنائیت

mohar

عارف باللہ حضرت ڈاکٹر عبدالحئی عارفی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ

فنائیت کا مطلب ہے ترک اعتراض۔

یعنی کسی پر اعتراض نہ کرو۔

ناگوار امر پر صبر کرو اور ضبط سے کام لو۔

اس ترک اعتراض کا آخری مقام یہ ہوگا کہ ہر ناگوار امر کو مشیت ایزدی پر محمول کرتے ہوۓ ناگواری نہیں ہوگی۔

جو کام بھی ہوگا اور جس طرح ہوگا اس کو منجانب اللہ تصور کرتے ہوۓ خوش طبعی کے ساتھ قبول کرلوگے۔

اور یہی مقام فنائیت ہے۔ 

اصلاح حال و سکون قلب، ص 35