سالک نہیں ہالک

_________________

حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی قدس اللہ سرہ نے فرمایا،

 لوگ اس طریق میں سالک ہونے کو بڑی چیز سمجھتے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ اصل چیز سالک ہونا نہیں، ہالک ہونا ہے،،

 یعنی اپنے کو مٹا دینا اور مٹا دینا بھی وہ معتبر ہے کہ اس مٹانے کو بھی مٹا دے کہ اس کی طرف کوئی التفات نہ ہو،

جیسے اصلی اور گہری نیند وہی ہے جس میں سونے والے کو اپنے سونے کی بھی خبر نہ رہے، ورنہ پھر وہ نیند نہیں، اس کو اونگھ کہیں گے ۔

 مولانا رومی نے خوب فرمایا
            فہم وخاطر تیز کردن نیست راہ
            جز شکستہ می نگیرد فضل شاہ