Category Archives: M. اشعار

Urdu and persian poetry of Divine love

صدق فرید 

 
گفتگو میں کیے معرکے سر بہت

کچھ بهی جوہر عمل کے دکھاتا نہیں

آرزوئے محض سے نہ منزل ملے

سوئے منزل قدم اک اٹهاتا نہیں

انکی چوکھٹ پہ دل کو لیے جاتا ہے

دل کو چوکھٹ مگر یہ بناتا نہیں

سر جهکاتا ہے مسکین صورت لیے

دل مگر در پہ اک پل جهکاتا نہیں

زور بازو سے عالم مسخر ہوا

نفس سرکش مگر قابو آتا نہیں

کارگاه جہاں کے بکهیڑوں میں گم

اصل جو کام ہے یاد آتا نہیں

جناب فرید صدیقی صاحب

جمال ھم نشین 

 

 گِلے خوش بوئے در حمّام روزے

رسید از دستِ مخدومے بہ دستم

ایک دن حمام میں، ایک مہربان کے ہاتھ سے مجھ تک ایک خوشبودار مٹی پہنچی۔

بدو گفتم کہ مشکی یا عبیری

کہ از بوئے دل آویزِ تو مستم


میں نے اس سے کہا کہ تو مشکی ہے یا عبیری (دونوں اعلیٰ خوشبو کی قسمیں ہیں) کہ تیری دل آویز خوشبو سے میں مَیں مست ہوا جاتا ہوں۔


بگفتا من گِلے ناچیز بُودم

و لیکن مدّتے با گُل نشستم

اس نے کہا میں تو ناچیز مٹی تھی لیکن ایک مدت تک گُل کے ساتھ نشست رہی ہے۔


جمالِ ہمنشیں در من اثَر کرد

وگرنہ من ہمہ خاکم کہ ہستم


اور ہمنشیں کے جمال نے مجھ پر بھی اثر کر دیا ہے وگرنہ میری ہستی تو محض خاک ہے۔


شیخ سعدی شیرازی علیہ الرحمہ

Advice: sufis do not quarrel

IMG_2654.JPG

What did the speaker of beautiful words, the splendid face Bhalul ( majzoob, Allah have mercy on him) say,
When he passed by a quarreling Sufi

If this claimant (lover of Allah) had truly recognized the Friend (Allah), he would not have been involved in argument with the enemy (wasting time in something other-than his love).

Shaikhul mashaikh Haji Imdadullah mohajir Makki (Allah have mercy on him) wrote these verses at the very end of his treatise Faisala e haft masala.