طلب صادق کیا ہے؟

حضرت شیخ عبد الحق صاحب محدث دھلوی رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں،

طلب کی یہ شان ہوتی ہے کہ وہ طالب کی جان پر اس طرح غالب آجاتی ہے اور اس طور پر استیلا ہوجاتا ہے کہ مطلوب کے حصول میں کوئی اور شے یا اور آرزو یا خیال رکاوٹ نہیں ڈال سکتا اور شوق کا غلبہ اور حصول مطلوب کی پیاس اس قدر بڑھ جاتی ہے کہ اگر تمام دنیا کے عقلاء مل کر یہ حکم کریں کہ ارے میاں ! تمھار مطلوب حاصل ہونا محال ہے اور بلکل متعذر (ناممکن) ہے تو ان کی بات کی طرف یہ طالب کان بھی نہ لگاۓ (اور اپنی دھن میں لگا رہے۔ اس کا نام طلب صادق ہے)۔

حالات مصلح الامت رح ج ۲ص۱۳

Leave a Reply