Category Archives: M. اشعار

Urdu and persian poetry of Divine love

محو محبت

حُبّ حق-،- حُبّ الہی-،- حُبّ مولا-،- حُبّ ربّ
–
الغرض کر دے مجھے محو محبت سب کا سب
منظوم شجرہ سلسلہ چشتیہ صابریہ امدادیہ/مناجات مقبول

حضور

کبھی طاعتوں کا سرور ہے -، کبھی اعتراف – قصور ہے
–
ہے ملک کو جس کی خبر نہیں وہ حضور میرا حضور ہے
–
حضرت محمد احمد پرتابگڑھی قدس سرہ

حضرت شیخ مدظلہم العالی

اللہ – میرے شیخ – کے رتبوں – کو بڑھادے

_

سر تاج زمانہ – میرے – مرشد – کو بنا دے

–
توفیق – مجھے اس کی – اطاعت کی عطا ہو

–
اوراس کی محبت کو میرے دل میں رچا دے

–
ہر ایک – کو ملتا – نہیں اس شان – کا مرشد

–
دولت یہ وہی پاۓ – مگر جس کو خدا- دے

–
یہ شمع رہے نورمحمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی منور

–
امداد الہی – اسے نت – تازہ – ضیا – دے

–
پروانے رہیں – شمع – رخ شیخ – کے خادم

–
اور شیخ – کو- محبوبئ محبوب – خدا – دے

آمین
حضرت بابا نجم احسن قدس سرہ

محبت

محبت دونوں عالم میں یہی جا کر پکار آئی
–
جسے خود یار نے چاہا اسی کو یاد یار آئی
–
بابا نجم احسن رح

خلوت

حجروں – میں لاکھ بیٹھۓ خلوت – مگر کہاں
جب تک کہ جان و دل میں بسا تو ہی تو نہ ہو
مجذوب رح