خطرات کے اسباب اورعلاج

کبھی خطرات کا سبب لطافت طبع اور ذکاوت حس ہوتی ہے،کبھی عوارض طبیہ، کبھی رزائل نفسانیہ، کبھی تصرفات شیطانیہ، کبھی معاصی اور کبھی حق تعالی کی جانب سے طلب کا امتحان ہوتا ہے۔ اور کبھی ان اسباب میں سے ایک سے زائد اسباب بھی جمع ہو جاتے ہیں۔

 اس صورت میں جب کہ تشخیص نہ ہوسکے تو سب معالجات کو جمع کرلیا جاۓ۔ لیکن ہر صورت میں علاوہ معالجات خاصہ کے سب کا مشترکہ علاج یہی ہے کہ التفات نہ کرے اور خوص نہ کرے، نہ خطرات میں نہ ان کے اسباب میں۔ 

اشرف سوانح، جلد 1، ص 434