Category Archives: U. Urdu

نگاہ فیض

kabaehq

—-

نگاہ فیض پڑ جاتی ہے جس پر میرے مرشد کی

محبت اس میں گھر کرتی ہے اللہ اور محمد کی

                             جل جلالہ     صلی اللہ علیہ وسلم

—————–

کرم سے تیرے

kerim

کیا فائدہ فکر کم و بیش سے ہوگا

ہم کیا ہیں جو کوئی کام ہم سے ہوگا

جو کچھ ہوا ہوا کرم سے تیرے

جو کچھ ہوگا تیرے کرم سے ہوگا

02022010058

یا الہی

allah_gr

نہ غرض کسی سے نہ واسطہ مجھے کام اپنے ہی کام سے

تیرےذکر سے تیری فکر سے تیری یاد سے تیرے نام سے

جگر رح

تلوین

07

حكیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ نے فرمایا

سالك كے قلب كے حالات كا مختلف ھونا كبھی قبض ھونا،كبھی بسط ، كبھی سُكر، كبھی صحو، بالخصوص مبتدی كہ اس كو بھت تغیر پیش آتا ھے۔ اس كو تلوین كھتے ھیں۔

یہ لوازم سلوك میں سے ھے۔ مضر نھیں۔ اس سے پریشان نہ ھونا چاھیے كہ وہ پریشانی البتہ مضر ھے۔

التكشف ص ٣٢١ْ

صحبت شیخ

mazar-balakot-2

فرمایا کہ اس طریق میں اصل چیز صحبت شیخ او رمحبت شیخ ہے ۔

 تعلیم وتلقین اس کے بغیر کا رگر نہیں ہوتی اور صحبت بلا تعلیم وتلقین کے بھی مفید ہوتی ہے.

پہلے بزرگوں کی عام عادت زیادہ تعلیم وتلقین کی نہ تھی، ان کی صحبت کی برکت ہی سے اصلاح ہو جاتی تھی ۔

غالباً حضرت مولانا محمد اسماعیل شہید نے منصب امامت میں لکھا ہے کہ بزرگوں کا فیض صحبت آفتاب کے مشابہ ہوتا ہے کہ اس کا فائدہ سب کو پہنچتا ہے، خواہ استفادہ کرنے والے کو اس کی خبر بھی نہ ہو اور قصد استفادہ کرے یا نہ کرے آفتاب کا فائدہ سب کو برابر ملتا ہے، اسی طرح خاص خاص بزرگوں کا فیض صحبت بھی ایسا ہی عام ہوتا ہے اور علامت ایسے بزرگوں کی یہ ہوتی ہے کہ ان کی وفات کے وقت عام قلوب میں ایک ظلمت وکدورت محسوس ہونے لگتی ہے۔

 حضرت نے فرمایا کہ اس کی تائید اس جملہ سے ہوتی ہے، جو صحابہ کرام نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی وفات پر فرمایا تھا :” والله ما انفضنا ایدینا من التراب حتی انکرنا قلوبنا“

یعنی خدا کی قسم ! ہم نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو دفن کرنے کے بعد اپنے ہاتھ بھی مٹھی سے نہیں جھاڑے تھے کہ ہمارے قلوب میں تغیرمحسوس ہونے لگا۔

فرمایا مشائخ کی صحبت میں رہنے والا ہر وقت اُس سے نفع حاصل کرتا رہتا ہے، خواہ اس کو نفع کا احساس اور استحضار ہو یا نہ ہو۔

مجالس حکیم الامت رح

میں نے تمہیں دیکھا ہے

flower5

ماثور دعاؤں میں

منثور ثناؤں میں

مامور ہواؤں میں

مسحور فضاؤں میں

میں نے تمہیں دیکھا ہے

خورشید کے تاروں مین

راتوں کے ستاروں میں

آنکھوں کے خماروں میں

یاروں کے نظاروں میں

میں نے تمہیں دیکھا ہے

برکھا کی پہواروں میں

ساون کی بہاروں میں

پودوں کی قطاروں میں

کوئل کی پکاروں میں

میں نے تمہیں دیکھا ہے

ہر قطرہ باراں میں

ہر ذرّہ تاباں میں

ہر برگ گلستاں میں

ہر روۓ درخشاں میں

میں نے تمہیں دیکھا ہے

گلزار میں، خاروں میں

کہسار میں غاروں میں

گنبد میں، میناروں میں

خلوت میں، ہزاروں میں

میں نے تمہیں دیکھا ہے

(حضرت مفتی محمود حسن گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ)

جامع دعا

mazahidHuwalGhaniBig

عارف باللہ ڈاکٹر عبدالحئی عارفی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا

بہتر یہ ہے کے صبح کے معمولات کے بعد اس طرح دعا بھی کرلیا کریں

یا اللہ

اپنا فضل و کرم فرمایئے

مجھے اور میرے متعلقین کو ہر طرح کی ظاہری و باطنی پریشانیوں سے محفوظ رکھیۓ،

ہر طرح کی فواحش و منکرات سے، نفس و شیطان کے مکائد سے،

 ارضی و سماوی آفات و سانحات سے، ہر طرح کے سنگین حالات اور بیماریوں سے

 اور لوگوں کی ہر طرح کی ایذا رسانی سے بچا کر اپنی حفاظت عطا فرمایئے، آمین

معمولات یومیہ، ص 23